پھٹکری کے طبی فوائد
۔1 چہرے کے غیر ضروری بالوں کے صفائی کے لیے
۔1 خواتین اگر چہرے پر موٹے اور کالے بالوں سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو پھٹکری پیس کر محفوظ کرلیں اب اسے روزانہ ہم وزن پانی میں ملا گھول کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں خصوصا جب بھی تھریڈنگ یا ویکسنگ کریں اسے اپنے چہرے پر ضرور لگائیں۔
۔2 یہ عمل ہفتے میں کم از کم تین بار ضرور کریں۔ اس عمل سے چہرے کے بالوں کی افزائش میں کمی آئے گی۔ پھٹکری کی ڈلی سے براہ راست بھی گیلے چہرے پر مساج کیا جاسکتا ہے۔
۔2 کیل مہاسوں اور دانوں سے نجات
۔1 کیل مہاسوں اور دانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پھٹکری کو پیس کے اس میں عرق گلاب شامل کر کے دانوں اور کیل مہاسوں پر لگائیں بیس منٹ لگا رہنے دیں اور بعد میں دھولیں۔
۔2 یہ عمل دانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے روزانہ استعمال کریں۔ پھٹکری لگانے کی صورت میں اگر جلن محسوس ہو تو فورا چہرہ دھو لیں اور یہ ٹوٹکا آئندہ مت دہرائیں۔ کسی بھی قسم کا ٹوٹکا آزمانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور حاصل کریں۔
۔3 جھریوں سے نجات
جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پھٹکری کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو گیلا کر کے آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر رگڑیں کچھ دیر بعد عرق گلاب سے چہرے کو دھولیں اور اس کے بعد موسچرائزر کا استعمال کریں۔
۔4 جلدی بیماری داد اور چنبل کا علاج
پسی ہوئی پھٹکری کو پانی یا سرکے میں ملا کر صبح شام متاثرہ حصے پر لگائیں اس سے داد اور چنبل جیسی بیماریوں میں شفا ملے گی جلدی مسائل سے متعلق معلومات اور مشورے کے لیے ماہر امراض جلد سے رابطہ ضرور کریں۔
۔5 نکسیر پھوٹنے کا علاج
گرمیوں میں اکثر اوقات بچوں اور بڑوں کی نکسیر پھوٹنے لگتی ہے نکسیر پھوٹنے کے مریض پھٹکری کو پانی میں حل کر کے اس کے قطرے ناک میں ٹپکائیں اس سے جلد آرام آ جائے گا۔
۔6 خشکی سے نجات
موسم سرما میں سر پر خشکی ہر دوسرے فرد کا مسئلہ بن جاتا ہے۔ سر کی جلد میں خشکی ہونے کی صورت میں شیمپو کے ساتھ ایک چٹکی پھٹکری اور نمک شامل کر کے سر دھولیں خشکی ختم ہو جائے گی۔
۔7 پھٹی ہوئیں ایڑیوں کا علاج
پھٹکری کو توے پر اتنا گرم کریں کے وہ پگھل کے بھربھری سی نرم شکل میں آ جائے اب اسے ٹھنڈا ہونے پر ناریل کے تیل میں ملا کے متاثرہ حصوں پر لگائیں ایڑیاں صاف ستھری ملائم ہو جائیں گی۔
۔8 پسینے کی بدبو کو ختم کرنے کے لیے
جن افراد کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور پسینے میں بدبو کی بھی شکایت ہو تو ایسے افراد نہاتے وقت پانی میں پھٹکری شامل کر لیں پسینے کی بو ختم کرنے کے لیے دن میں کسی بھی وقت اس کا براہ راست بھی بغلوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔9 زخموں کے لیے
ایک ماشہ پھٹکری کو پاؤ بھر گرم پانی میں گھول کر دن میں دو بار زخموں کو دھونے سے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں یہ زخموں کو خشک کرنے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔
۔10 زہریلی مکھی یا بچھو کے زہر کو دور کرنے کیلئے
پھٹکری کو پانی میں شامل کرکے ڈنگ پر اور اس کے ارد گرد لگانے سے درد اور جلن کو فوری آرام آجاتا ہے۔
۔11 غدود یا گلٹیوں کا علاج
دو ماشہ پھٹکری بریاں گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔ گیہوں اور السی کے آٹے کو سرسوں کے تیل میں پکا کر ٹکیہ بنائیں پھر اس پر باریک پسی ہوئی پھٹکری ڈال کر گرم گرم گلٹی پر باندھ دیں اور دن میں تین بار اس نسخہ کو آزمائیں۔
۔12 دانتوں سے خون آنے کا علاج
ایک تولا کوئلہ جامن کی لکڑی اور ایک تولا پھٹکڑی سب کو پیس کر دانتوں پر ملنے سے خون آنا بند ہو جاتا ہے۔
زمرے
صحت و تندرستی