🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 65* ・❱━━━
*سجدہ سہو کا طریقہ*
سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد دائیں جانب سلام پھیر کر دو سجدے ادا کریں اس کے بعد بیٹھ کر تشہد پڑھیں اور پھر درود شریف اور دعائیں پڑھ کر سلام پھیر دیں۔
*نماز میں جان بوجھ کر غلطی کی تلافی سجدہ سہو سے نہیں ہوسکتی*
اگر کسی شخص نے جان بوجھ کر نماز میں کسی واجب کو ترک کر دیا تو وہ نماز واجب الاعادہ رہے گی صرف سجدہ سہو کرنے سے تلافی نہیں ہوگی۔
📚حوالہ:
• الدر المختار مع ردالمحتار 2/540
• تاترخانیہ قدیم 1/714
• البحر الرائق 2/91
• الفتاوی الھندیہ 1/126
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━