🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 57 ・❱━━━
واجبات نماز
(حصہ چہارم)
(6) سورت فاتحہ کا تکرار نہ کرنا
واجب ہے کہ فرض کی ابتدائی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت میں سورت فاتحہ بلافصل صرف ایک ہی بار پڑھی جائے، اگر لگارتار دو مرتبہ پڑھ دی تو سجدہ سہو واجب ہوجائے گا، ہاں اگر سورت فاتحہ پڑھ کر کوئی اور سورت پڑھی پھر سورت فاتحہ اسی رکعت میں پڑھ لی تو حرج نہیں ہے اس لئے کہ دوسری سورت فاتحہ قرآت کے درجہ میں سمجھی جائے گی اور اسے تکرار نہ کہیں گے۔
(7) جہری نمازوں میں جہر کرنا
جہروں نمازوں جیسے فجر ، مغرب ، عشاء ، جمعہ اور عیدین کی اول دو رکعتوں اور وتر باجماعت و تراویح کی سب رکعتوں میں امام کے لئے بلند آواز سے قرآت کرنا واجب ہے۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختارمع ردالمحتار زکریا 2/152
☆ الفتاوی الھندیہ 1/71
☆ حلبی کبیر 296
☆ طحطاوی 137
☆ کتاب المسائل مع ترمیم 314
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━