🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 55 ・❱━━━
واجبات نماز
(حصہ دوم)
(2) سورت فاتحہ پڑھنا
امام اور اکیلے نماز پڑھنے والے کے لئے فرض کی دو رکعتوں اور وتر اور سنن و نوافل کی ہر رکعت میں سورت فاتحہ کا پڑھنا واجب ہے، جب کہ مقتدی کے لئے امام کی قرآت کے وقت خاموش رہنا واجب ہے، اس لیے کہ امام کا پڑھنا مقتدی کے پڑھنے کو حکما شامل ہے۔
(3) سورت فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا
سورت فاتحہ کے ساتھ فرض کہ دو رکعتوں میں اور باقی سب نمازوں کی ہر رکعت میں سورت ملانا یعنی قرآن کریم کی کم از کم تین آیتوں یا ایک لمبی آیت کے بقدر قرآت کرنا امام اور منفرد کے لئے واجب ہے۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 2/165
☆ حلبی کبیر 295
☆ کتاب المسائل 1/313
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━