🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 46 ・❱━━━
جو شخص قرآن پڑھا ہوا نہ ہو وہ نماز کیسے پڑھے؟
جو شخص قرآن کریم پڑھا ہوا نہ ہو اس پر قرآن کریم سیکھنا اور سورت فاتحہ اور دیگر سورتیں یاد کرنا لازم ہے ورنہ وہ کوتاہی پر گناہ گار ہوگا اور جب تک نہ سیکھ سکے تو نماز اس طرح پڑھے کہ نیت باندھ کر نماز کا تصور کرکے کھڑا رہے اور قرآت کرنے کے بقدر کھڑے رہنے کے بعد رکوع اور سجدہ وغیرہ کرے۔
گونگا شخص نماز کیسے پڑھے؟
گونگا شخص خاموش رہ کر پوری نماز ادا کرے گا اور اس کی نماز اسی طرح درست ہوجائے گی۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار 2/128
☆ البحرالرائق 2/291
☆ کتاب المسائل 1/301
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━