آپ کا لیٹر باکس اس قدر کیوں بھرا ہوا ہے؟

 

جس گھر میں اخبار پہنچاتا ہوں ان میں سے ایک کا لیٹر باکس ایک  دن مکمل بھرا ہوا تھا۔۔۔

اس لیے میں نے اس گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس گھر کے مالک، ایک بزرگ آدمی مسٹر بنرجی نے آہستہ سے دروازہ کھولا۔۔۔

میں نے پوچھا جناب آپ کا لیٹر باکس اس قدر  کیوں بھرا ہوا ہے؟ ؟؟

انہوں نے جواب دیا کہ میں نے یہ جان بوجھ کر کیا ہے۔ پھر انہوں  نے مسکراتے ہوئے مجھ سے کہا، "میں چاہتا ہوں کہ آپ روزانہ مجھے اخبار پہنچائیں ، گھنٹی بجائیں اور مجھے ذاتی طور پر اخبار پہنچا دیں۔۔۔"

 میں نے حیرت سے انہیں دیکھا اور کہا ، میں ضرور آپ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، لیکن کیا یہ ہم دونوں کے لیے تکلیف دہ اور وقت کا زیاں نہیں ہوگا؟؟؟"

اس نے کہا، "آپ ٹھیک کہتے ہیں پھر بھی میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ کریں، میں آپ کو ہر ماہ اضافی ۵۰۰ روپے دروازے پر دستک دینے کے معاوضے کے طور پر دوں گا۔۔۔"

التجا آمیز لہجے کے  ساتھ، اس نے کہا، "اگر کبھی ایسا دن آتا ہے جب آپ دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اور میری طرف سے کوئی جواب نہیں ملتا ہے، تو براہ کرم پولیس کو کال کردینا!!!"

اس کی بات سن کر میں چونک گیا اور پوچھا کیوں جناب؟؟؟

اس نے جواب دیا، "میری بیوی کا انتقال ہو گیا ہے، میرا بیٹا بیرون ملک رہتا ہے، اور میں یہاں اکیلا رہتا ہوں، کون جانے میرا وقت کب آجائے ؟؟؟"

اس وقت میں نے اپنے اندر ایک ہلچل سی محسوس کی جب میں نے اس بوڑھے کی آنکھوں میں بہتے آنسوؤں کو دیکھا۔۔۔

اس نے مزید کہا، "میں اخبارات نہیں پڑھتا؛ میں دروازے کی دستک یا دروازے کی گھنٹی کی آواز سننے کے لیے اخبار اٹھاتا ہوں۔ کسی شناسا چہرے کو دیکھنے اور کسی چیز کا تبادلہ کرنے کی نیت سے!!!"

اس نے ہاتھ جوڑ کر کہا، "نوجوان، مجھ پر ایک احسان کرو، یہ میرے بیٹے کا غیر ملکی فون نمبر ہے، اگر کسی دن تم دروازہ کھٹکھٹاؤ  اور میں جواب نہ دوں، تو برائے مہربانی میرے بیٹے کو کال کر کے اس کے بارے میں اطلاع دے دینا۔ ۔۔"

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی