💢️⃣💢محروم کون ھے ؟💢️⃣💢


 💢️⃣💢محروم کون ھے ؟💢️⃣💢

محروم وہ ھے! 
جسے علم ھو کہ اشراق/چاشت کا وقت تقریباً 6 گھنٹے ھے اور وہ 2 رکعتیں نہ پڑھ سکے، جو کہ انسانی جسم کے 360 جوڑوں کا صدقہ ھیں
محروم وہ ھے! 
جسے علم ھو کہ رات تقریباً 11 گھنٹوں کی ھے اور وہ تہجّدکی دو رکعت بھی نہ پڑھ سکے جس میں تقریباً 5 منٹ لگتے ہیں
 محروم وہ ھے! 
جسے علم ھو کہ دن اور رات میں 24 گھنٹے ھوتے ھیں اور وہ قرآن کریم کے ایک رکوع کی بھی تلاوت نہ کر سکے جس میں محض دو منٹ لگتے ہیں
یقیناً محروم وہ ھے! 
جسے علم ھو کہ زبان تھکتی نہیں اور وہ دن بھر میں بالکل بھی اللّٰہ کا ذکر نہ کرے
یقیناً محروم وہ ہے!
جسے درود شریف پڑھنے کی توفیق ہی نہ ملے
أستغفر اللّٰہ ربّی من کلِّ ذنبٍ وّ أتوب إليه
اور اسی طرح زندگی گزر رہی ھے اور ہم اپنے آپ سے غافل ھیں اور اپنے وقت کو ضائع کرتے جا رھے ھیں
یا اللّٰہ! ھم ان محرومیوں سے تیری پناہ مانگتے ھیں
یا اللّٰہ! ان سنّتوں کی یاد دھانی ھمارے لئے، ھمارے والدین کے لیے اور جو اس یاد دہانی کو عام کرے، ان سب کے لیے قیامت تک صدقہ جاریہ بنا دے
اللّہ پاک ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین ، یاربّ العالمین
لا حول ولاقوۃ الاباللّٰہ العلیّ العظیم

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی