سوال: میں ازبکستان میں ایم بی بی ایس کا شاگرد ہوں اور جمعہ کے وقت ہماری کلاس ہوتی ہے اور ہمارے استاذ جمعہ کی چھٹی نہیں دیتے تو کیا ہم ہوسٹل میں جمعہ کرا سکتے ہیں 15 لوگ مل کر خطبہ کے ساتھ؟
جواب: واضح رہے کہ جمعہ کی نماز درست ہونے کے لیے مسجد کا ہونا شرط نہیں ہے، شہر ، فنائے شہر یا بڑی بستی میں جہاں کہیں مسجد کی طرح نماز پڑھنے کی عام اجازت ہو وہاں جمعہ کی نماز پڑھنا صحیح ہے، لہذا ہاسٹل میں جمعہ کی شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے نماز پڑھنے سے جمعہ ادا ہوجائے گا، البتہ بہتر ہے کہ ہاسٹل کی انتظامیہ سے بات چیت کرکے مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت لے لی جائے تاکہ مسجد کی جماعت کا ثواب بھی حاصل ہوجائے۔
درر الحکام شرح غرر الاحکام میں ہے:
"(قوله شرط صحتها. . . إلخ) أقول فجملة شروط الصحة ستة المصر والجماعة والخطبة والسلطان والوقت والأذان العام."
(كتاب الصلاة، باب صلاة الجمعة، ج:1، ص:136، ط:دار احياء الكتب العربية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144605100744
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن