اپنے پیاروں کے ساتھ لطف اندوز ہوں


 خراٹوں کی ریکارڈنگ !!


ایک بوڑھا شخص ہر روز صبح اپنی بیوی سے اس کے خراٹوں کی شکایت کرتا تھا، اور وہ ہمیشہ انکار کرتی تھی۔۔۔

ایک رات اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کے خراٹوں کی آواز کو ریکارڈ کرے گا۔۔۔

صبح وہ اسے ثبوت سنانا چاہتا تھا تاکہ اپنی بات کی سچائی ثابت کر سکے۔۔۔

لیکن وہ المناک لمحہ تھا، اس کی بیوی زندگی سے رخصت ہو چکی تھی اور وہ رات اس کے خراٹوں کی آخری رات تھی۔۔۔

اس رات کے بعد، اس کے خراٹوں کی ریکارڈ شدہ آواز اس کے لیے ایک خوبصورت نغمہ بن گئی اور وہ اس کے بغیر سو نہیں سکتا تھا۔۔۔

پس، اپنے پیاروں کے ساتھ لطف اندوز ہوں، حتیٰ کہ ان کی منفی خصوصیات کے ساتھ بھی، کیونکہ موت کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔۔

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی