░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 38 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 38 ・❱━━━

   شرعی احکام میں نیت کی حقیقت

  اللہ تعالی کی خوشنودی کے حصول اور اس کے حکم کی تعمیل کی غرض سے کسی کام کو انجام دینے کا دل میں ارادہ کرنا شرعا نیت کہلاتا ہے ، بالفاظ دیگر نیت دل کے ارادے کا نام ہے جس سے مقصود رضاء الہی ہو۔

   نیت کے دو مقاصد
شرعا نیت کرنے سے مقصود دو چیزیں ہیں:
(1) عبادات کو عادات سے جدا کرنا ( مثلا کھڑا ہونا کبھی محض طبعی خواہش کی بنا پر ہوتا ہے اور یہی کھڑا ہونا جب نماز کی نیت سے ہو تو عبادت بن جاتا ہے)
(2) بعض عبادات کو بعض سے ممتاز کرنا (مثلا ظہر اور عصر کی رکعات ایک جیسی ہیں مگر نیت الگ الگ ہونے سے یہ الگ الگ عبادتیں قرار پاتی ہیں)

📚حوالہ:
▪الاشباہ و النظائر جدید 109 زکریا
▪قواعد الفقہ 537
▪کتاب المسائل 1/287
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی