░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 37 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 37 ・❱━━━

   مرض وغیرہ کی وجہ سے قبلہ رخ ہونے سے عاجز ہو تو

   نماز صحیح ہونے کے لئے قبلہ رخ ہونا شرط ہے ، مگر فقہاء کرام رحمھم اللہ تعالی نے یہ مسئلہ واضح طور پر لکھا ہے کہ ایسے لوگ جو مرض وغیرہ کی وجہ سے قبلہ رخ ہونے سے عاجز ہیں ، ان کا قبلہ ان کی قدرت والی جہت ہے ، یعنی وہ مجبوری سے جس طرف رخ کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں ، پڑھ لیں نماز ہوجائے گی۔
اگر بیمار خود قبلہ رخ نہیں ہوسکتا لیکن اس کے پاس تیمارداری کے لئے رہنے والے آدمی اس کو قبلہ رخ کرسکتے ہیں تب بھی بیمار اور مجبور کےلئے قبلہ رخ ہونا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالی کے نزدیک لازم نہیں ہے اور صاحبین رحمھما اللہ کے نزدیک لازم ہے اور اکثر کے نزدیک فتوی امام صاحب کے قول پر ہے۔

📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 1/432 سعید 
▪کبیری 219
▪تبیین الحقائق 1/265
▪الفتاوی الھندیہ 1/63
▪نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا 3/223
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی