░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 36 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 36 ・❱━━━

   نماز کے دوران سینہ قبلہ سے پھرجانا

   اگر نماز کے دوران نمازی نے اپنا سینہ قبلہ کے رخ سے پھیر دیا تو بلاعذر ہونے کی صورت میں نماز فورا فاسد ہوجائے گی ، اور اگر بھول سے پھر گیا تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر فورا صحیح رخ پر کرلیا تو نماز فاسد نہ ہوگی اور اگر ایک رکن یعنی تین تسبیحات رکوع یا سجدہ پڑھنے کے بقدر پھرا رہا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔

  نماز کے دوران چہرہ قبلہ سے پھرجانا
   نماز کے دروان صرف چہرہ قبلہ سے پھر جانے سے اگرچہ نماز فاسد نہیں ہوتی ، مگر یہ فعل مکروہ تحریمی اور گناہ ہے۔
فائدہ: قبلہ سے پھیرنے سے مراد یہ ہے کہ خانہ کعبہ سے 45 درجے سے زیادہ دائیں بائیں پھیر جائے۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/334 بیروت 
▪نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا 3/222
▪کتاب المسائل 1/286
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی