░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 35 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 35 ・❱━━━

   سواری پر نفل نماز پڑھنے والے کے لئے رخصت

  دوران سفر جس رخ پر سواری جارہی ہو اس رخ پر نفل نماز پڑھنا بلاعذر بھی جائز ہے ، گویا کہ حالت سفر میں سواری پر بیٹھ کر جس طرف بھی رخ کرے تو نفل نماز پڑھ سکتا ہے ، البتہ اس سے مراد وہ سواری ہے جس میں چلتے ہوئے قبلہ رخ نماز پڑھنے کی رعایت نہ رکھی جاسکتی ہو جیسے اونٹ ، گھوڑا ، موٹر سائیکل وغیرہ ، لیکن اگر سواری وسیع ہو جیسے ریل گاڑی ، کشتی ، ہوائی جہاز اور بس وغیرہ تو اس میں نفل نماز کے لیے بھی قبلہ رخ ہونا ضروری ہوگا کیوں کہ ان میں استقبال قبلہ کا لحاظ رکھنا متعذر نہیں ہے۔

📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/428
▪الفتاوی الھندیہ 1/63
▪کتاب المسائل 1/286
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی