جمعہ کا دن رسول اللہ ﷺ کی ذات اقدس پر درود پاک پڑھنے کا دن ہے


 جمعہ کا دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر درود پاک پڑھنے کا دن ہے


 اس دن کثرت کے ساتھ درود پاک پڑھنے کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حکم دیا
 چنانچہ اقا علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا مجھ پر جمعہ کے دن کثرت کے ساتھ درود پڑھا کرو تمہارا درود مجھ تک پہنچایا جاتا ہے

 اس لیے ہمیں کثرت کے ساتھ اس کا اہتمام کرنا چاہیے خاص طور پر ہم کوشش کر کے کم از کم ایک ہزار مرتبہ درود پاک ضرور پڑھا کریں 

ویسے تو روزانہ ہمیں ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا چاہیے لیکن جمعہ والے دن خاص طور پر ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے
ایک دفعہ درود پاک پڑھنے سے
 دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں
 دس گناہ معاف ہوتے ہیں
 اور جنت میں دس درجات بلند ہوتے ہیں
 اگر ہم ہزار مرتبہ روزانہ پڑھیں گے تو 10 ہزار درجات بلند ہوں گے
  10 ہزار اللہ کی رحمتیں ہم پر نازل ہوں گی 
10 ہزار گناہ معاف ہوں گے 

اور قیامت والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب نصیب ہوگا 


مختصر اور کامل درود پاک

اللهم صل على محمد وعلى اله وبارك وسلم

یہ مختصر اور کامل درود پاک ہے 
جس کے اندر چھ چیزیں موجود ہیں اللہ رب العزت کا نام بھی ہے
 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی ہے 
اپ کی ال کا تذکرہ بھی ہے 
درود بھی ہے 
سلام بھی ہے 
اور برکت کی دعا بھی ہے 
چنانچہ اس درود پاک کو کثرت کے ساتھ پڑھیں
اللہ رب العزت ہم سب کو قیامت والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے امین

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی