🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
احکام_الصلوة ━━❰・ پوسٹ نمبر 30 ・❱━━━
عین قبلہ اور جہت قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا
مسجد حرام کے اندر نماز پڑھنے والے یا ایسی اونچی عمارت یا پہاڑی پر نماز پڑھنے والے کے لیے جہاں سے بیت اللہ شریف نظر آتا ہو ، عین کعبہ کی طرف نماز پڑھنا ضروری ہے، اور حرم شریف سے باہر جو شخص نماز پڑھے اور عمارات و مکانات کی آڑ کی وجہ سے کعبہ مشرفہ کو نہ دیکھ سکتا ہو تو اس کے لئے کعبہ کی جہت کی طرف نماز پڑھنا کافی ہے عین کعبہ کی طرف رخ کرنا لازم نہیں۔ جہت کعبہ تقریبا 45 ڈگری ہے۔
نوٹ: حج اور بھیڑ کے زمانے میں حرم شریف کے اندر اور باہر بسا اوقات قبلہ کی طرف توجہ کرنے میں کوتاہی ہوجاتی ہے اس لیے وہاں خاص طور پر استقبال قبلہ کا خیال رکھا جائے۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/97
▪طحطاوی علی مراقی الفلاح 116
▪مجمع الانھر 1/83
▪کتاب المسائل 1/276
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━