🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
احکام_الصلوة ━━❰・ پوسٹ نمبر 28 ・❱━━━
چست لباس پہن کر نماز پڑھنا
ایسا چست لباس پہننا جس سے اعضاء مستورہ کی ہیئت ظاہر ہوجائے اگرچہ مکروہ اور بے حیائی کی دلیل ہے ، تاہم اگر کپڑا اتنا دبیز ہو کہ اندر کی کھال نظر نہ آئے تو اس میں نماز ہوجائے گی ، لیکن کسی اجنبی شخص کے لیے ایسے چست لباس پہننے والی عورت کو کپڑوں کے اوپر سے بھی دیکھنا جائز نہیں ہے۔
نماز میں باریک کپڑے اور دوپٹہ کا استعمال
ایسا باریک کپڑا یا دوپٹہ استعمال کرنا جس سے بدن کا رنگ باہر نظر آتا ہو ، ناجائز اور ممنوع ہے اور اس سے نماز نہ ہوگی۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/77 بیروت
▪شرح المنیة 214
▪الفتاوی الھندیہ 1/58
▪کتاب المسائل 1/273
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━