🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
احکام الصلوة ━━❰・ پوسٹ نمبر 27 ・❱━━━
اگر پورے ستر کو چھپانے کے لیے کوئی چیز نہ ملے تو نماز کیسے پڑھے؟
اگر پاک صاف کپڑا یا کوئی اور ڈھانپنے والی چیز صرف اس قدر دستیاب ہو کہ اس سے ستر کا کچھ ہی حصہ ڈھانکا جاسکتا ہو ، وہ پورے ستر کے لیے کافی نہ ہو تو اتنے کپڑے کا استعمال شرعا لازم ہے ، اولا اس سے شرم گاہ چھپائے پھر جہاں تک ہوسکے ستر ڈھانکے ، اس کے بعد ہی نماز پڑھے۔
اسی طرح اگر کسی کے پاس کپڑا اتنا ہے کہ صرف ستر کو چھپا سکتا ہے یا اسے بچھاکر اس پر نماز پڑھ سکتا ہے ، دونوں کیلئے کافی نہ ہو اور کوئی پاک جگہ میسر نہ ہو تو ستر چھپانا ضروری ہے اور ناپاک جگہ پر اس صورت میں نماز ہوجائے گی۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/80 بیروت
▪صغیری 121
▪تسہیل بہشتی زیور 1/257
▪کتاب المسائل 1/273
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━