░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 26 ☷☲▓▒░

 

🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 

احکام الصلوة    ━━❰・ پوسٹ نمبر 26 ・❱━━━

   اگر ستر کے لیے کوئی چیز دستیاب نہ ہو تو نماز کیسے پڑھے؟
  
    اگر ستر چھپانے کے لیے کپڑا ، درخت کے بڑے پتے ، اخبار ، پلاسٹک یا چٹائی وغیرہ کچھ بھی دستیاب نہ ہو اور نماز کا وقت ختم ہونے کا خطرہ ہو تو ایسا شخص ننگا نماز پڑھے لیکن ایسی جگہ پڑھے کہ کوئی دیکھ نہ سکے اور بیٹھ کر پڑھے اور رکوع سجدہ اشارہ سے ادا کرے تاکہ حتی الامکان ستر کا لحاظ ہوسکے ، اگر کھڑے ہوکر نماز پڑھی تو ادا ہوجائے گی البتہ بہتر نہیں ہے۔
پھر اگر کپڑوں وغیرہ کا استعمال نہ کرسکنا انسانوں کی طرف سے ہو مثلا دشمن نے یا جیل کے ملازمین نے کپڑے اتار لیے ہوں تو ان نمازوں کا اعادہ کرے گا اور اگر رکاوٹ انسانی نہ ہو تو اعادہ ضروری نہیں ہے۔

📚حوالہ:
▪الفتاوی الھندیہ 1/59
▪الفتاوی التاتارخانية 1/416 قدیم 
▪درمختار 2/76 بیروت 
▪کتاب المسائل 1/272
▪تسہیل بہشتی زیور 1/257
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
 ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی