░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 22 ☷☲▓▒░

 

🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 
            
               احکام الصلوة    ━━❰・ پوسٹ نمبر 22 ・❱━━━

   نماز میں مرد کو کن اعضاء کو چھپانا ضروری ہے؟
    نماز میں مرد کو بدن کے درجہ ذیل آٹھ اعضاء کا چھپانا لازم ہے:
(1) پیشاب کا مقام اور اس کے ارد گرد (2) خصیتین اور اس کے اردگرد (3) پائخانہ کا مقام اور اس کے آس پاس (4-5) دونوں کولہے (6-7) دونوں رانیں گھٹنے سمیت (8) ناف سے لے کر زیر ناف بالوں اور ان کے مقابل میں کوکھ پیٹ اور پیٹھ کا حصہ۔
ان اعضاء میں سے اگر کسی عضو کا چوتھائی حصہ ایک رکن  یعنی تین دفعہ سبحان ربی العظیم کہنے کی بقدر کھلا رہا تو نماز نہ ہوگی، اس سے کم مقدار یا کم وقت کھلا رہا تو نماز ہوجائے گی۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/75
▪بدائع الصنائع 1/117 سعید
▪البحرالرائق 1/271
▪کتاب المسائل 1/269
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
 ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی