غلطی سے چلا گیا ہوگا


 شوکت تھانوی  کی جب پہلی غزل چھپی تو انہوں نے رسالہ  کھول کر میز پر رکھ دیا تاکہ آنے جانے والے کی نظر پڑتی رہے۔ ۔۔۔


مگر شامت اعمال سب سے پہلے ان کے والد صاحب کی نظر پڑی انہوں نے یہ غزل پڑھتے ہی ایسا شور مچایا گویا کہ چور پکڑ لیا ہو۔ ۔۔۔

والدہ صاحبہ کو بلا کر انہوں نے کہا آپ کے صاحبزادے فرماتے ہیں۔۔۔۔

ہمیشہ غیر کی عزت تیری محفل میں ہوتی ہے
تیرے کوچے میں جا کر ہم ذلیل و خوار ہوتے ہیں


میں پوچھتا ہوں یہ وہاں جاتا ہی کیوں ہے کس سے پوچھ کر جاتا ہے؟۔۔۔

والدہ بیچاری خوفزدہ آواز میں بولیں۔ ۔۔۔

غلطی سے چلا گیا ہو گا۔۔۔۔۔

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی