لوہے کی تجارت۔۔۔۔!
مولانا کلیم صدیقی زید مجدہ حلال تجارت کے متعلق ترغیبی اسلوب میں گفتگو کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
"تجارت میں بھی اسلام نے لوہے کی تجارت کی ترغیب دی ہے۔ اس سلسلہ میں ایک نبوی ارشاد کا مفہوم یہ ہے "لوہے کی تجارت میں نفع زیادہ ہے"
کیا ہم کبھی غور کرتے ہیں کہ امریکہ اور جاپان اور دوسرے مغربی ممالک دنیا پر صرف لوہے کی تجارت کی وجہ سے چھائے ہوئے ہیں، دنیا بھر میں ساری مصنوعات ان ملکوں کی چلتی ہیں، یہ سب لوہے کی تجارت ہے۔ ان ملکوں نے لوہے کی تجارت کرنے کی اس نبوی رہنمائی سے فائدہ اٹھا کر دنیا پر اپنی دھاک بٹھائی ہے، لوہے کی تجارت کی طرف ہمیں راغب کرنے کے لیے قرآن مجید میں ایک پوری سورت سورۂ حدید نازل فرمائی گئی اور اس میں ارشاد فرمایا گیا "وَأَنزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ" (الحدید، ۲۵)
اور ہم نے لوہے کو نازل کیا جس میں شدید ہیبت ہے اور لوگوں کے لیے اور بھی فائدے ہیں"۔
(ماہنامہ ارمغان، مئی ۲۰۲٤ء، ص : ۹)
زمرے
آج کی بات