شاخ پر پیلے پتوں کو نہ توڑو۔۔۔ ایک دن وہ خود بخود گر جائیں گے۔ ۔۔
گھر کے بزرگوں کے ساتھ بیٹھو، باتیں کرو۔۔۔ ایک دن وہ خود بخود خاموش ہو جائیں گے۔ ۔۔
انہیں آزاد چھوڑ دو، خرچ کرنے دو، اپنی مرضی سے جینے دو، ایک دن وہ تمہارے لئے سب کچھ چھوڑ جائیں گے۔ ۔۔
انہیں بار بار نہ ٹوکیں، وہی باتیں دہراتے ہیں، ایک دن تم ان کی آواز سننے کیلئے ترس جاؤ گے، جب وہ خاموش ہو جائیں گے۔ ۔۔
جتنا ہو سکے ان کی دعائیں لو، جھک کر، ایک دن وہ خود بخود تصویر بن جائیں گے، پھر تمہارے معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ ۔۔
انہیں دوسروں کے سامنے کچھ نہ کہو، انہیں کھانے دو، اپنی مرضی سے، پھر دیکھو وہ کھانے کیلئے بھی نہیں آئیں گے، خواہ تم کتنی ہی بار انکی برسی مناؤ۔۔۔
اللہ تعالیٰ والدین کی نافرمانی سے بچائے اور فرمانبرداری کی توفیق عطاء فرمائے آمین
زمرے
آج کی بات