░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 25 ☷☲▓▒░

 

🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 

احکام_الصلوة     ━━❰・ پوسٹ نمبر 25 ・❱━━━

   نماز میں جان بوجھ کر ستر کھولنا

  اگر نماز پڑھتے ہوئے کوئی مرد یا عورت جان بوجھ کر نماز کے اعضاء مستورہ میں سے کسی ایک عضو کا بھی چوتھائی حصہ کھول دے تو نماز فورا ٹوٹ جائے گی اگرچہ یہ ایک سیکنڈ کے لیے کیوں نہ ہو ، اس صورت میں تین دفعہ سبحان ربی العظیم کہنے کی بقدر وقت کا اعتبار نہ ہوگا۔ اس مسئلہ کو صحیح سمجھنے کیلئے پوسٹ نمبر 22 اور 23 کا مطالعہ مفید رہے گا۔

   اندھیرے کمرے میں بھی نماز کیلئے ستر چھپانا ضروری ہے
   جس شخص کے پاس ستر چھپانے کیلئے کپڑا وغیرہ موجود ہو اس کیلئے نماز میں مطلقا ستر چھپانا ضروری ہے،  خواہ دوسرا دیکھ سکتا ہو یا نہیں،  روشنی ہو یا اندھیرا۔

📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/75 بیروت 
▪الفتاوی الھندیہ 1/58
▪منحة الخالق 1/468
▪کتاب المسائل 1/272
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
 ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی