🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
احکام الصلوة ━━❰・ پوسٹ نمبر 21 ・❱━━━
ناپاک زمین پر شیشہ رکھ کر نماز پڑھنا
اگر ناپاک زمین پر شیشہ رکھا جائے اور اس پر نماز پڑھی جائے اور نیچے سے نجاست نظر بھی آرہی ہو تب بھی نماز درست ہے اس لیے کہ اوپر کے حصہ میں نجاست کا کوئی اثر نہیں ہے۔
گوبر سے لیپی ہوئی زمین پر نماز پڑھنا
اگر زمین کو پہلے گوبر سے لیپا گیا ہو اور بعد میں پاک مٹی اس پر اتنی مقدار میں لیپ دی کہ گوبر بالکل چھپ گیا یہاں تک کہ نجاست کی بو اوپر محسوس نہیں ہورہی ہے تو اس جگہ پر نماز پڑھنا جائز ہے اور اگر گوبر کی بو محسوس ہورہی ہے تو وہاں کوئی پاک چیز بچھائے بغیر نماز پڑھنا درست نہ ہوگا۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/68 بیروت
▪الفتاوی الھندیہ 1/62
▪الفتاوی التاتارخانية 1/422
▪کتاب المسائل 1/268
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━