🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
احکام الصلوة ━━❰・ پوسٹ نمبر 17 ・❱━━━
نجاست غلیظہ کے ساتھ نماز
نجاست غلیظہ میں سے اگر پتلی اور بہنے والی چیز مثلا پیشاب ، خون وغیرہ کپڑے یا بدن میں لگ جائے تو اگر پھیلاو میں درھم کے برابر یا کم ہو تو معاف ہے ، اس کے دھوئے بغیر اگر نماز پڑھ لے تو نماز ہوجائیگی ، لیکن معلوم ہونے کے باوجود نہ دھونا مکروہ ہے ، اور اگر درھم سے زیادہ ہو تو معاف نہیں، دھوئے بغیر نماز نہ ہوگی ، اور اگر نجاست غلیظہ میں سے گاڑھی چیز مثلا پاخانہ لگ جائے تو اگر وزن میں ساڑھے چار ماشہ ( 4 گرام 374 ملی گرام) کے برابر یا کم ہو تو بے دھوئے نماز درست ہے اور اگر زیادہ ہو تو بغیر دھوئے نماز درست نہیں ہے۔
☆فائدہ اولی: درھم کی مقدار سے مراد یہ ہے کہ ہاتھ میں پانی بھرا جائے اور پھر ہتھیلی کو سیدھا کرکے جو پانی ہتھیلی میں رہ جائے ، وہ درھم کی مقدار ہے۔
☆فائدہ ثانیہ: خون اور آدمی کا پاخانہ، پیشاب، منی، شراب، کتے بلی کا پاخانہ ، سور کے جسم کا ہر حصہ ، گھوڑے گدھے خچر کی لید ، گائے بھینس کا گوبر ، بکری بھیڑ کی مینگنی ، مرغی بطخ مرغابی کی بیٹ ، تمام حرام جانوروں کا پیشاب اور چھوٹے دودھ پیتے بچے کا پاخانہ پیشاب ، یہ سب نجاست غلیظہ ہیں۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 1/452
▪شرح وقایہ 1/124
▪تحفة المسلمین کامل 96
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━