آخر گھر میں کیا مسئلہ ہے؟


 ایک آدمی نے اپنے دوست کے گھر فون کیا 📞


اور فون اس کے چھوٹے سے بیٹے 👶 نے اٹھایا۔

آدمی نے کہا: "بیٹا، تمہارے ابو کہاں ہیں؟" 😒

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "ابو مصروف ہیں۔" 😊

آدمی نے کہا: "وہ کیا کر رہے ہیں؟" 😒

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہیں۔" 😊

آدمی نے پوچھا: "اور تمہاری ماما کہاں ہیں؟" 👩

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "ماما بھی مصروف ہیں۔" 😊

آدمی نے کہا: "ماما کیا کر رہی ہیں؟" 😒

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ کمرے میں ہیں اور رو رہی ہیں۔" 😊

آدمی نے کہا: "اچھا، مجھے کوئی بڑا شخص دو جس سے میں بات کر سکوں، وہاں اور کون ہے؟" 😒

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "یہاں پڑوسی بھی ہیں۔" 👴👳👲👵

آدمی نے کہا: "اچھا، کسی پڑوسی کو دو بات کرنے کے لیے؟" 😒

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ بھی مصروف ہیں۔" 😊

آدمی نے کہا: "وہ کیا کر رہے ہیں؟" 😒

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ ابو اور  ماما کے ساتھ ہیں۔" 😊

آدمی نے پوچھا: "اور کون کون ہے وہاں؟" 😒

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "پولیس والے بھی ہیں۔" 👮😊

آدمی نے کہا: "اچھا، پولیس والوں کو دو بات کرنے کے لیے؟"

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ بھی مصروف ہیں۔" 😊

آدمی نے کہا: "پولیس والے کیا کر رہے ہیں؟" 😱

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ ابو، ماما اور پڑوسیوں کے ساتھ ہیں۔" 👫👱👴👵👸👳👲

آدمی نے گھبرا کر کہا: "بیٹا، یہ کیا ہو رہا ہے؟ آخر گھر میں کیا مسئلہ ہے؟" 😱

بچے نے آہستہ آواز میں کہا: "وہ مجھے ڈھونڈ رہے ہیں، اور میں چھپا ہوا ہوں!

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی