آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ میں کیا فرق ہے؟


 آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ میں کیا فرق ہے؟ 


آئس کریم : دودھ، مکھن، کھویا سے تیار کی جاتی ہے۔ 
فروزن ڈیزرٹ: ککنگ آئل سے تیار کیا جاتا ہے۔ 

بچپن سے جو آپ والز، ، کورنیٹو، ، اومور کی پراڈکٹس کھاتے اور بچوں کو کھلاتے آئے ہیں۔۔۔ ان کے کسی بھی، کسی بھی پیک  کے اوپر آپ دیکھیں تو آپ کو Frozen desert  کے الفاظ چسپاں نظر آئیں گے۔۔۔۔ جو کہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ " مذکورہ پراڈکٹ آئسکریم نہیں ہے "۔۔۔ 

فروزن ڈیزرٹ سے ہمیں کیا حاصل ہوتا ہے؟ 
صرف شوگر، کاربز اور غیر صحت بخش فیٹس۔ 

آئسکریم سے ہمیں کیا حاصل ہو سکتا ہے؟ 
کیلشیم،  صحت بخش فیٹس، دودھ اور مکھن کی توانائی اور ساتھ آفکورس شوگر بھی۔ 

گویا۔۔۔۔ 

آئسکریم ایک صحت بخش سویٹ ڈش ہے بشرطیکہ اچھی کمپنی کی ہو۔۔۔ اسے آپ ہفتے میں ایک دو دفعہ بچوں کو دے سکتے ہیں اس سے زیادہ اس لیے نہیں کیونکہ اس میں بھی شکر شامل ہوتی ہے۔۔ 

جبکہ۔۔۔ 

والز، اومور فروزن ڈیزرٹ ایسی پراڈکٹ ہے جسے اٹھا کر دیوار پر ماریں اسے دن میں ایک دفعہ کھانا بھی صحت مندانہ نہیں ہفتے میں ایک مرتبہ کھانا بھی صحت بخش نہیں اور مہینے میں ایک مرتبہ کھانا بھی۔ ۔۔

پاکستان میں Hicoنامی کمپنی اصل آئسکریم یعنی دودھ مکھن اور کھویا سے بنی ڈیری آئسکریم بنا رہی ہے۔۔۔ 

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ اگر مقامی طور پر آپ کے نزدیکی سٹورز میں اصل آئسکریم دستیاب نہ ہو تو۔۔۔؟ 

تو جناب۔۔۔ 

اومور اور والز خریدنا مکمل و مستقل چھوڑ دیں۔۔۔ جلد ہی آپ کے مقامی سٹورز پر مقامی کمپنیز کی پراڈکٹس نظر آنے لگیں گی۔۔۔

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی