توبہ کی شرائط کیا ہیں اور توبہ کب قبول ہوتی ہے: توبہ کے قبول ہونے کی چار شرطیں ہیں،شارح مسلم شیخ محی الدین زکریا نووی نؒے شرح مسلم میں توبہ کی قبولیت کی چارشرطیں بیان فرمائی ہیں
(۱) … اُس گناہ سے الگ ہوجائے۔
(۲) … گناہ پر ندامت ہو، دل میں غم و صدمہ پیدا ہو۔
(۳) … پکا ارادہ کرلے کہ اے خدا! اب کبھی ایسی غلطی نہیں کروں گا۔
(۴) … اگر کسی کا مال کھایا ہے تو اس کا مال واپس کرے
پھر توبہ قبول ہوگی۔
توبہ سے صرف گناہ ہی معاف نہیں ہوتے بندہ ﷲ کا محبوب ہوجاتا ہے . . . . . گناہ سے نہ ڈریں . . . . ﷲ سے ڈریں . . . . اور شیطان سے کہہ دیں کہ گناہ نہ کرنے میں جان کی بازی لگادوں گا لیکن اگر مغلوب ہوگیا تو پھر معافی مانگ لوں گا . . . . ایک لاکھ بار اگر توبہ ٹوٹی تو ایک لاکھ بار معافی مانگوں گا ہم گناہ کرتے کرتے تھک سکتے ہیں پر ہمارا ﷲ معاف کرتے کرتے نہیں تھکتا ؎
مجھے اس کریم مطلق کے کرم کا آسرا ہے
ابے او گنہ کے بچّے مجھے کیا ڈرا رہا ہے
( شیخ العرب والعجم مجددِ زمانہ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ)