یہ گرین لائن ٹرین ہے


 یہ گرین لائن ٹرین ہے

😂😂😂😂

صبیح گرین لائن ٹرین میں سفر کر رہا تھا ، مسافروں سے پوچھا گوجرانولہ کب آئے گا مجھے اترنا ھے 🚆 

تو مسافروں نے بتایا بھائی یہ گرین لائن ٹرین ھے ،  گوجرانولہ سے گزرے گی مگر رکے گی نہیں ۔ 🚏 

یہ سن کر صبیح گھبرا گیا مگر مسافروں نے کہا گھبراؤ نہیں۔۔۔ 🥘 

 گوجرانولہ اسٹیشن سے گذرتے ہوئے یہ ٹرین آہستہ ہو جاتی ھے۔۔۔ 🦥 

تم ایک کام کرنا جیسے ہی ٹرین آہستہ ہو تو تم دوڑتے ہوئے ٹرین سے اتر کر آگے کی طرف بھاگ پڑنا۔۔۔  👟 

جس طرف ٹرین جا رہی ھے ، اس طرح کرو گے تو تم گرو گے نہیں۔۔۔ 💨 💨 💨 

گوجرانولہ آنے سے پہلے ہی مسافروں نے صبیح کو گیٹ پر کھڑا کر دیا۔۔۔ 🦘 

اب گوجرانولہ آتے ہی ٹرین آہستہ ہوئی تو صبیح ان کے بتانے کے مطابق پلیٹ فارم پر کودا اور کچھ زیادہ ہی تیزی سے دوڑ گیا 💨 💨 💨 

اتنا تیز دوڑا کہ اگلے ڈبے تک جا پہنچا۔۔۔ 🚉 

اگلے ڈبے کے کچھ مسافر دروازے میں کھڑے تھے ان مسافروں میں کسی نے صبیح کا ہاتھ پکڑا تو کسی نے شرٹ پکڑی اور صبیح کو کھینچ کر ٹرین میں چڑھا لیا 😅

اب ٹرین رفتار پکڑ چکی تھی اور سب مسافر کہ رہے تھے۔۔۔

تیرا نصیب اچھا ہے جو تجھے یہ گاڑی مل گئی 😁

ورنہ یہ گرین لائن ٹرین ھے اور گوجرانولہ میں نہیں رکتی!!!!!

🤣🤣🤣

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی