🌺 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌺
آئی ٹی درسگاہ کمیونٹی
*آپ کے خواب اور ان کی تعبیر مع تدبیر*
🌼🌻❪سُرخ لباس والی عورت❫🌼🌻
کیا فرماتے ہیں معبرین اس خواب کی تعبیر کے بارے میں کہ بندہ نے خواب دیکھا کہ ہمارے محلے سے مشرقی جانب میں موجود محلے سے ایک عورت سرخ لباس میں نالے پر موجود پل پر چڑھی اور دوسری جانب میرے محلے کی طرف آنا شروع ہوئی یہاں تک کہ وہ بخیریت میرے پاس پہنچی اور میں اسے دیکھ کر حیران تھا کہ نالے کا پانی پل پر چڑھا تھا مگر وہ عورت اس کے باوجود بھی خیریت سے دوسری جانب یعنی میرے محلے کی طرف پہنچ گئی ۔
*حالم: عبداللہ، فیصل آباد*
━❰・ *تعبیر* ・❱━
خواب میں موجود اشارے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا کوئی بیٹا ہے جس کے نکاح میں آپ کو جلدی کرنا چاہیے اور اس کے لیے مفید رشتہ اسی علاقے سے ہی مل سکتا ہے جس علاقے سے وہ عورت پل پر چڑھی تھی ۔
━❰・ *تدبیر* ・❱━
آپ کے محلے کے مشرقی جانب اس علاقے میں ممکن ہے کہ آپ کے بیٹے کی پسند کا کوئی رشتہ ہو جو اس سے یا اس کے دوستوں سے معلوم کیا جاسکتا ہے یا اگر اس کی پسند کا کوئی رشتہ نہیں تو ممکن ہے کہ آپ کے کوئی ایسے رشتہ دار یا جاننے والے ہوں جن سے آپ اپنے بیٹے کے لیے رشتے کی بات کریں ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▓█ *مَجْلِسُ الْمعبرین* █▓
معبر:✍
*مفتی محمد افضل عفی عنہ*
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━