مزار پر چادر چڑھانے کی نذر ماننے کا حکم


 🌻 *مزار پر چادر چڑھانے کی نذر ماننے کا حکم*


📿 *مزار اور قبر پر چادر چڑھانے  کی منت ماننے کا حکم:*
اگر کسی شخص نے یہ نذر مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں مزار یا کسی بزرگ کی قبر پر چادر چڑھاؤں گا، تو یہ نذر اور منت منعقد نہیں ہوتی کیوں کہ یہ نذر درست ہی نہیں، اس لیے کہ نذر کے درست ہونے کی شرائط میں سے یہ بھی ہے کہ جس چیز کی نذر مانی جائے اس کی جنس میں سے کوئی عبادت فرض یا واجب کی شکل میں موجود ہو، جبکہ مزار اور قبر پر چادر چڑھانا ایسا عمل ہے جو کہ فرض یا واجب نہیں اور نہ ہی اس کی جنس میں سے کوئی فرض یا واجب موجود ہے، بلکہ یہ بدعت اور گناہ ہے، اس لیے یہ نذر درست نہیں، سو جب یہ نذر درست نہیں تو یہ بدعت نہ کرنے کی صورت میں کوئی کفارہ لازم نہیں۔

☀️ مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر:
(وَمَنْ نَذَرَ) بِمَا هُوَ وَاجِبٌ قَصْدًا مِنْ جِنْسِهِ وَهُوَ عِبَادَةٌ مَقْصُودَةٌ (نَذْرًا مُطْلَقًا) غَيْرَ مُعَلَّقٍ بِشَرْطٍ بِقَرِينَةِ التَّقَابُلِ مِثْلُ أَنْ يَقُولَ: لِلّٰهِ عَلَيَّ حَجٌّ أَوْ عُمْرَةٌ أَو اعْتِكَافٌ أَوْ لِلّٰهِ عَلَيَّ نَذْرٌ وَأَرَادَ بِهِ شَيْئًا بِعَيْنِهِ كَالصَّدَقَةِ، فَإِنَّ هَذِهِ عِبَادَاتٌ مَقْصُودَةٌ وَمِنْ جِنْسِهَا وَاجِبٌ، وَإِنَّمَا قُيِّدَ النَّذْرُ بِهِ؛ لِأَنَّهُ لَمْ يَلْزَمْ النَّاذِرَ مَا لَيْسَ مِنْ جِنْسِهِ فَرْضٌ كَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَصَلَاةِ الْجِنَازَةِ وَدُخُولِ الْمَسْجِدِ وَبِنَاءِ الْمَسَاجِدِ وَالسِّقَايَةِ وَعِمَارَتِهِمَا وَإِكْرَامِ الْأَيْتَامِ وَعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَزِيَارَةِ الْقُبُورِ وَزِيَارَةِ قَبْرِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ وَأَكْفَانِ الْمَوْتَى وَتَطْلِيقِ امْرَأَتِهِ وَتَزْوِيجِ فُلَانَةَ لَمْ يَلْزَمْهُ شَيْءٌ فِي هَذِهِ الْوُجُوهِ؛ لِأَنَّهَا لَيْسَ لَهَا أَصْلٌ فِي الْفُرُوضِ الْمَقْصُودَةِ كَمَا فِي كَثِيرٍ مِن الْكُتُبِ فَعَلَى هَذَا يَلْزَمُ عَلَى الْمُصَنِّفِ تَقْيِيدُهُ كَمَا قَيَّدْنَاهُ، تَأَمَّلْ. (كِتَابُ الْأَيْمَانِ: حُرُوفُ الْقَسَمِ)

✍🏼۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی