🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
احکام الصلوة ━━❰・ پوسٹ نمبر 16 ・❱━━━
نجاست خفیفہ کے ساتھ نماز
اگر نجاست خفیفہ کپڑے یا بدن پر لگے رہنے کی حالت میں نماز پڑھی تو حکم یہ ہے کہ یہ نجاست خفیفہ اگر اس عضو کے چوتھائی حصہ کے برابر یا چوتھائی حصہ سے زیادہ ہو تو نماز نہ ہوگی ، اگر اس عضو کے چوتھائی حصہ سے کم ہو تو نماز ہوجائیگی البتہ اگر نماز سے قبل معلوم ہوجائے تو اس کو دھولے۔
فائدہ: نجاست خفیفہ سے مراد وہ محسوس نجاست ہے جس کی ناپاکی ہلکی قسم کی ہے اس لیے اس کا حکم بھی کچھ نرم ہے جیسے حلال جانوروں کا پیشاب ، حرام پرندوں کی بیٹ وغیرہ
📚حوالہ:
▪الجوہرة النیرة 1/45
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 1/456
▪کتاب المسائل 1/265
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━