🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
احکام الصلوة ━━❰・ پوسٹ نمبر 15 ・❱━━━
نماز کی صحت کے لیے سات شرائط
نماز کے صحیح ہونے کیلئے کل سات شرطیں ہیں جن کا نماز کے شروع کرنے سے پہلے اہتمام کرنا ضروری ہے۔
(1) حدث اکبر اور اصغر سے نمازی کا پاک ہونا ، یعنی نمازی کا حالت جنابت میں نہ ہونا اور باوضو ہونا۔
(2) نمازی کے بدن، کپڑے اور جگہ کا پاک ہونا۔
(3) ستر چھپانا (مرد کیلئے ناف سے لے کر گھٹنے تک اور آزاد عورت کیلئے چہرہ ، ہتھیلیاں اور قدم چھوڑ کر بقیہ پورا بدن چھپانا)
(4) قبلہ کی طرف رخ کرنا۔
(5) نماز کا وقت ہونا۔
(6) نماز شروع کرنے سے پہلے نماز کی نیت کرنا۔
(7) تکبیر تحریمہ کہنا۔
📚حوالہ:
▪الفتاوی الھندیہ 1/58
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 1/404
▪کتاب المسائل 1/264
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━