🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
نماز کے اوقات سے متعلق چند اہم مسائل
5۔ جب امام صاحب خطبے کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ جائے ، چاہے خطبہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا یا حج کا تو اس وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
6۔ جب فرض نماز کی تکبیر کہی جارہی ہو تو اس وقت بھی نماز پڑھنا مکروہ ہے ، البتہ اگر فجر کی سنتیں نہ پڑھی ہوں اور صفوں سے ہٹ کر جگہ ہو اور ظن غالب یہ ہو کہ امام کے ساتھ سلام سے قبل پوری کرسکتا ہے یا بعض علماء کے قول کے مطابق ایک رکعت ملنے کی امید ہو تو فجر کی سنتوں کا پڑھنا مکروہ نہیں ہے۔
▪عیدین کی نماز سے پہلے نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے ، چاہے گھر میں پڑھے یا عیدگاہ میں اور عیدین کی نماز کے بعد صرف عیدگاہ میں نفل پڑھنا مکروہ ہے۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 1/783 ط سعید
▪فتاوی دارالعلوم دیوبند 5/150
▪تسہیل بہشتی زیور 1/245
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━