░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 10 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 

            
               نماز کے اوقات سے متعلق چند اہم مسائل

     1۔ جب صبح صادق ہوجائے تو فجر کی دو رکعت سنت اور دو رکعت فرض کے علاوہ اور کوئی نفل نماز پڑھنا درست نہیں ہے،  یعنی مکروہ ہے ، البتہ سورج کے افق سے طلوع ہونے سے قبل قضا نمازیں پڑھنا اور سجدہ تلاوت کرنا درست ہے۔
2۔  اگر فجر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج نکل آیا تو نماز نہیں ہوئی۔ سورج خوب روشن ہونے کے بعد یعنی اشراق کے وقت قضا پڑھے۔
3۔  اگر عصر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج غروب ہوگیا تو نماز ہوگئی ، قضا لازم نہیں ہے۔
4۔  عشاء کی نماز پڑھنے سے پہلے سونا مکروہ ہے ، لیکن کوئی مریض ہو یا سفر سے بہت تھکا ہوا ہو اور کسی سے کہہ دے کہ مجھے نماز کے وقت جگادینا اور دوسرا وعدہ کرلے تو سوجانا درست ہے یا آلارم کے ذریعے اٹھنے کا یقین ہو۔

📚حوالہ:
▪الھدایہ 1/68
▪فتح القدیر 1/231
▪فتاوی شامی 2/30
▪تسہیل بہشتی زیور 1/245
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی