░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 09 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 

            
               مکروہ اوقات سے متعلق چند اہم مسائل

4۔ فجر کی نماز پڑھ لینے کے بعد جب تک سورج نکل کر اونچا نہ ہوجائے ( اونچائی کی حد ایک نیزہ ہے اور یہ وہ وقت ہے جب سورج کی طرف دیکھنے سے آنکھیں چندھیانے لگیں) نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے ، البتہ فجر کی نماز کے بعد سورج نکلنے سے پہلے تک قضا نماز پڑھنا اور سجدہ تلاوت کرنا اور نماز جنازہ پڑھنا درست ہے۔
5۔ عصر کی نماز پڑھنے کے بعد نوافل پڑھنا ممنوع ہے ، البتہ قضا نماز پڑھنا ، سجدہ تلاوت کرنا جائز ہے ، جب دھوپ پھیکی پڑجائے تو یہ بھی درست نہیں۔
6۔ فجر کے وقت سورج نکل آنے کے ڈر سے جلدی سے صرف فرض پڑھ لیے ، بعد میں وقت دیکھا تو وقت زیادہ تھا تو اب سنت پڑھنا جائز نہیں ہے،  جب سورج روشن ہوجائے تو پڑھ لیں۔ 

📚حوالہ:
▪الفتاوی الھندیہ 1/53
▪تسہیل بہشتی زیور 1/245
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی