░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 06 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 

            
               فرض نمازوں کے مستحب اوقات

☆ فجر کا وقت صبح صادق سے شروع ہوتا ہے اور طلوع آفتاب تک رہتا ہے ، البتہ فجر کی نماز اسفار میں پڑھنا مستحب ہے ، اسفار کا آسان مطلب یہ ہے کہ سورج کے طلوع ہونے سے تقریبا چالیس منٹس یا آدھا گھنٹہ قبل شروع کی جائے۔
☆ ظہر کا وقت زوال کے بعد شروع ہوتا ہے اور سایہ اصلی کے علاوہ دو مثل تک رہتا ہے البتہ گرمی کے زمانے میں ظہر کی نماز تاخیر سے پڑھنا مستحب ہے اور سردیوں میں اول وقت میں۔
☆جمعہ کا اصل وقت ظہر کے وقت کی طرح ہے البتہ جمعہ کی نماز گرمی یا سردی ہر زمانہ میں اول وقت میں پڑھنا مستحب ہے۔
☆ ظہر کا وقت ختم ہوتے ہی عصر کا وقت شروع ہوتا ہے اور غروب آفتاب تک باقی رہتا ہے اور عصر کی نماز میں سورج کے تغیر سے قبل تک تاخیر کرنا مستحب ہے ، سورج میں تغیر آنے کے بعد عصر کا مکروہ وقت شروع ہوجاتا ہے۔
☆مغرب کا اصل وقت غروب آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور افق پر سے سفید روشنی کے غائب ہونے تک باقی رہتا ہے ، یہ تقریبا ایک گھنٹہ بیس منٹ سے اڑتیس منٹ تک ہوتا ہے البتہ مغرب کی نماز اول وقت میں پڑھنا مستحب ہے اور بلاعذر تاخیر کرنا مکروہ ہے۔
☆ عشاء کا اصل وقت سفید روشنی کے غائب ہونے سے شروع ہوکر صبح صادق تک رہتا ہے۔ نماز عشاء کو ابتدائی تہائی رات سے پہلے تک موخر کرنا مستحب ہے (جبکہ تقلیل جماعت کا اندیشہ نہ ہو) اور آدھی رات تک پڑھنا بلاکراہت جائز ہے اور آدھی رات کے بعد پڑھنا بلاعذر مکروہ ہے ، ہاں عذر ہو تو مکروہ بھی نہیں ہے۔
☆ وتر کا وقت عشاء کی نماز کے بعد ہے اور صبح صادق کے طلوع تک رہتا ہے البتہ جس شخص کو بیدار ہونے کا اعتماد ہو اس کیلئے آخر رات میں وتر پڑھنا مستحب ہے اور جس کو اعتماد نہ ہو اس کیلئے سونے سے پہلے پڑھنا مستحب ہے۔

📚حوالہ:
▪الھدایہ 80-82/1
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/14
▪مراقی الفلاح 95
▪کتاب المسائل 238/1
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی