🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
عشر کےاحکام ━━❰・ *پوسٹ نمبر 27* ・❱━━━
*فارمی شہد میں عُشر یا نصف عشر*
شہدمیں احادیث اور فقہ کی عبارات کے مطابق عشر واجب ہے ۔ البتہ شہد میں عشر ہے یا نصف عشر ہے، اس سلسلہ میں شہد کو زمین کی پیداوار مع مؤنت/غیر مؤنت (یعنی مشقت کے ساتھ حاصل کردہ پانی کی پیداوار اور بلامشقت یا کم مشقت سے حاصل کردہ پانی کی پیداوار) پر قیاس نہیں کیا جاسکتا ، کیوں کہ شہد میں عشر واجب ہونے سے متعلق جتنی بھی روایات اور فقہاء کی عبارات ہیں ان میں مؤنت اور غیر مؤنت کی کوئی قید نہیں ۔
بلکہ مطلقاً شہد میں عشر واجب ہونے کا حکم بتایا گیا ہے ، لہذا شہد میں عشر ہی واجب ہوگا۔
📚حوالہ:
☆ دارالافتاء جامعہ بنوری ٹاون کراچی 144012201825
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*