🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
عشر کے احکام ━━❰・ *پوسٹ نمبر 26* ・❱━━━
*شمسی توانائی(Solar System) سے پیدا بجلی کے ذریعے سیراب شدہ زمین پر عشر کا حکم*
سوال:
ہمارے یہاں گاؤں میں کاشت کار لوگ سولر سسٹم کے ذریعے کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں، شروع میں تو خرچہ زیادہ آتا ہے، لیکن بعد میں اتنا خرچہ نہیں آتا۔ اب سولر سسٹم سے جو فصل تیار ہوتی ہے، اس پر عشر لازم آتا ہے یا نصفِ عشر ؟
جواب:
مذکورہ طریقے سے زمین سیراب کرنے کی صورت وہی ٹیوب ویل کی ہوتی ہے، البتہ سولر سسٹم سے بجلی حاصل کرنے کی وجہ سے ٹیوب ویل کو چلانے کےلیے صرف ہونے والی بجلی یا تیل کے اخراجات میں کمی آجاتی ہے، ٹیوب ویل کا انتظام و انصرام اور محنت اپنی جگہ باقی رہتی ہے، نیز سولر سسٹم میں بھی اخراجات ہوتے ہیں، گو ابتداءً زیادہ اور بعد میں کم ہوتے ہیں، بہرحال سولر سسٹم کی وجہ سے محض کمی آجاتی ہے؛ لہذا ایسی زمینوں میں نصفِ عشر یعنی بیسواں حصہ واجب ہے۔
📚حوالہ:
☆ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 328)
☆ فتوی جامعہ بنوری ٹاون کراچی 144105200114
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*