🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
عشر کے احکام ━━❰・ *پوسٹ نمبر 25* ・❱━━━
*مالک کی اجازت سے درختوں پر رہ جانے والے پھلوں کو کاٹنے کے بعد عشر کا حکم*
وزیرستان اور چند دیگر علاقوں میں چلغوزے کا فصل کاٹنے کے بعد کچھ درختوں پر اِکّا دُکّا چلغوزے باقی رہ جاتے ہیں، بعد میں کوئی بندہ مالک کی اجازت سے درختوں پر باقی ماندہ چلغوزے اپنے لیے توڑتا ہے، جس سے ایک دو بوری چلغوزے جمع ہوجاتے ہیں تو اس میں بھی عشر یا نصف عشر دینا لازم ہے ، چنانچہ اگر مالک نے ادا کیا ہے تو جمع کرنے والے پر نہیں ہے اور اگر مالک ادا نہیں کرتا تو اپنے لیے جمع کرنے والے پر ادا کرنا لازم ہے۔ واللہ تعالی اعلم
📚حوالہ:
☆ الفتاوی الھندیہ، کتاب الزکواة، الباب السادس ، 1/186 رشیدیہ
☆ فتوی جامعہ بنوری ٹاون کراچی 144203200186
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*