✴✶ 🎀 🅿🅾🆂🆃-🅼🅾🆁🆃🅴🅼 🎀 ✶
ایک مرتبہ الکمونیا کے شاہی دربار میں ایک محفل جاری تھی جس میں الکمونیا کے مشہور نوجوان شاعر اُسامہ ضیاء بسمل نے ایک قصیدہ پڑھا ۔
صدرِ محفل ڈاکٹر نے الکمونیا کے شاہی مفکر لاسلکی سے اس قصیدے پر رائے جاننا چاہی ۔
لاسلکی کہنے لگا: بلاغت اس کو چھو کر بھی نہیں گزری ۔
ڈاکٹر نے حکم دیا کہ لاسلکی کو ایک ماہ تک گدھوں کے اصطبل میں قید رکھا جائے ۔
لاسلکی ایک ماہ کی قید مکمل کر کے پھر محفل میں شریک ہوئے ، اس بار اُسامہ ضیاء بسمل نے ایک اور قصیدہ پڑھا ، ابھی آدھا قصیدہ ہی پڑھا تھا کہ لاسلکی اُٹھ کر باہر جانے لگا ۔
ڈاکٹر نے پوچھا: کہاں چل دیئے ؟
لاسلکی: اصطبل ۔۔😆🤓🫣