مہدی میری اولاد میں سے ہوگا


 ஜ۩۞۩ஜ د҉ر҉س҉ِ҉ ҉ح҉د҉ی҉ث҉ ஜ۩۞۩ஜ


عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَهْدِيُّ مِنِّي أَجْلَى الْجَبْهَةِ أَقْنَى الأَنْفِ يَمْلأُ الأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلاً كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا يَمْلِكُ سَبْعَ سِنِينَ. (رواه ابوداؤد)

ترجمہ:حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مہدی میری اولاد میں سے ہوگا روشن اور کشادہ پیشانی بلند بینی وہ بھر دے گا روئے زمین کو عدل و انصاف سے جس طرح وہ بھر گئی تھی ظلم وستم سے وہ سات سال حکومت کرے گا۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح:اس حدیث میں آنکھوں سے نظر آنے والی حضرت مہدی کی دو جسمانی نشانیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے ایک یہ کہ وہ روشن اور کشادہ پیشانی ہونگے اور دوسرے یہ کہ بلند بینی (کھڑی ناک والے) ہونگے ان دونوں چیزوں کو انسان کی خوبصورتی اور حسن و جمال میں خاص دخل ہوتا ہے اسی لیے خصوصیت سے ان کا ذکر کیا گیا ہے حدیثوں میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو حلیہ مبارک اور سراپا بیان کیا گیا ھے اس میں بھی ان دونوں چیزوں کا ذکر آتا ہے ان دو نشانیوں کے ذکر کا مطلب یہ سمجھنا چاہیے کے وہ حسین و جمیل بھی ہوں گے لیکن ان کی اصل نشانی اور پہچان ان کا یہ کارنامہ ہوگا کہ دنیا سے ظلم و عدوان کا خاتمہ ہوجائے گا اور ہماری یہ دنیا عدل و انصاف کی دنیا ہو جائے گی۔

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی