🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
دوبارہ وقت داخل ہونے کی صورت میں نماز کا حکم
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص اپنے ملک میں مغرب کی نماز پڑھ کر جہاز میں مغرب کی طرف سفر شروع کرتا ہے مثلا پاکستان میں مغرب کی نماز پڑھ لیتا ہے اور سعودی عرب کی جانب سفر شروع کرتا ہے ، جب وہاں پہنچتا ہے تو وہاں سورج غروب نہیں ہوا ہوتا ہے ، تو سورج غروب ہونے پر اب اس شخص پر دوبارہ مغرب کی نماز پڑھنا لازم نہیں ہے، کیوں کہ اس نے ایک دفعہ فریضہ ادا کیا ہے ، البتہ احتراما للوقت اور مسلمانوں کی موافقت کی وجہ سے پڑھ لینا چاہیے۔
📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/17
▪الھدایہ 1/152
▪فتاوی دارالعلوم زکریا 2/54
▪افضل التطبیق العصری علی مسائل القدوری 1/271
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━