░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 02 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 


   حجاز مقدس میں عصر کی نماز مثل اول پر پڑھیں یا مثلین پر؟

   پوری دنیا سے ہر سال لاکھوں حنفی افراد حج کرنے کے لیے جاتے ہیں، اور احناف کے یہاں عصر کا وقت مثلین پر شروع ہوتا ہے ، جب کہ حجاز مقدس میں خصوصا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تقریبا ہر مسجد میں عصر کی نماز مثل اول پر ہوتی ہے ، تو اسی صورت میں حنفی مسلک لوگوں کے لیے حرمین شریفین کے ائمہ اور دیگر مساجد کے اماموں کے پیچھے عصر کی نماز بلاکراہت ادا کرنا جائز اور درست ہے،  کیوں کہ ائمہ ثلاثہ رحمھم اللہ سمیت احناف میں سے امام ابویوسف ، امام محمد ، امام زفر اور امام طحاوی رحمھم اللہ مثل اول کے قائل ہیں اور علامہ شامی رحمہ اللہ نے تو غررالاذکار اور برھان اور فیض کے حوالہ سے اسی کو مفتی بہ قرار دیا ہے۔ اس لیے اسی صورت میں عمل کی گنجائش ہے۔

  📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/15
▪فتاوی قاسمیہ 5/312
▪فتوی دارالعلوم کراچی 33/1683
▪افضل التطبیق العصری علی مسائل القدوری 1/269
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی