░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 1 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹 


   اوقات نماز میں تقویم (Calender ) کی رعایت معتبر ہے۔

  اسلام نے نماز کی اوقات کی بنیاد آفتابی سایوں ، طلوع و غروب شفق اور ظاہری آثار پر رکھی ہے ، اس لیے کہ یہ ایسے معیار ہیں جن کو ہر عام و خاص سمجھ سکتا ہے مگر ان کی حیثیت بھی علامات کی ہیں ، اصل مقصود وقت پر نماز کی ادائیگی ہے اور یہ پہچان کے ذرائع و اسباب ہیں۔
ہمارے زمانے میں عموما اوقات نماز کا تعین تقویم سے ہوتا ہے اور تقویم کی بنیاد جدید فلکیاتی علم (Astronomy ) پر ہوتی ہے ، اس لیے اس تقویم کے ذریعہ اوقات نماز کی تعیین کرنا شرعا جائز و درست ہے ، کیونکہ اس کے ذریعے اوقات نماز کے وجود کا ظن غالب حاصل ہوجاتا ہے جو کافی ہے۔

📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/112
▪فتاوی محمودیہ 5/359
▪جدید فقہی مسائل 1/125
▪افضل التطبیق العصری علی مسائل القدوری 1/266
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی