روٹی کُھل گئی جے !!!!


 برطانوی نوجوان ہنری پرنس کو گھر والوں اور دوستوں نے بہت سمجھایا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ھے ، کسی کی جان و مال محفوظ نہیں - اس لیے وہ اپنے فیس بُکی دوست کی شادی میں شرکت کا پروگرام کینسل کر دے - ہنری نہ مانا اور آ پہنچا -۔۔


 شادی کی دلچسپ رسموں کو ہنری پوری طرح انجوائے کر رہا تھا - بڑے شامیانے تلے لوگ بیٹھے ہوئے تھے - باہر سے دیسی ڈھول ڈھمکے کی آواز آ رہی تھی ۔۔۔

اتنے میں باہر سے ایک آدمی اندر آیا اور اس نے اونچی آواز میں کچھ کہا ۔۔۔

 ایک دم ہی وہاں ہڑبونگ مچ گئی ، لوگ منہ اٹھا کر بھاگنے لگے -۔۔

 ہنری کو احساس ہوا کہ اس کے دوست اور گھر والے ٹھیک کہتے تھے ، حملہ ہو گیا ہے ، اسے پاکستان نہیں آنا چاھیے تھا ۔۔۔

 تھوڑی دیر میں شامیانہ خالی ھو گیا اور اکیلا ہنری ایک صوفے کے پچھے چھپا ہوا سوچ رہا تھا کہ اب تک کوئی دھماکہ نہیں ہوا اور نہ ہی فائرنگ کی آواز آئی ہے؟ پرنس نے صورتحال کا جایؑزہ لینے کا فیصلہ کیا۔۔۔

وہ باہر نکلا تو سامنے سے اس کا دولہا دوست اسے تلاش کرتا چلا آ رہا تھا - اس نے پرنس کو دیکھتے ہی کہا۔۔۔

 " Come on friend ! food is ready " -

 روٹی کُھل گئی جے !!!!

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی