تُم میں اور ہم میں کبھی امن ہوسکتا ہے؟


فلسطینی بچے کا نام معتق تھا۔ روز اسکول جاتے ہوئے اسرائیل فوجی اُسے روکتا تھا۔ جُوتے اُترواتا تھا۔ بیگ زمین پر رکھواتا تھا اور پھر بچے سے کہتا تھا کہ اُس کے لئیے چائے لیکر آئے۔

ایک روز بچہ چائے لایا۔ بیگ اُٹھایا جُوتے کی طرف دیکھا تو پتہ چلا کہ اسرائیلی فوجی نے اس بچے کے جُوتے میں پیشاب کردیا تھا۔ بچے نے جُوتا ہاتھ میں اُٹھایا اور اسکول کی طرف چلنے لگا ہی تھاکہ۔۔۔۔

اسرائیلی فوجی نے چائے کا بڑا سا گھونٹ لیتے ہُوئے پُوچھا؛ 

تُم میں اور ہم میں کبھی امن ہوسکتا ہے؟

بچے نے جواب دیا:جب تک آپ میرے جُوتوں میں اور میں آپ کی چائے میں پیشاب کرتے رہیں گے تو امن بالکل نہیں ہوسکتا۔۔۔۔ 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی