عشر کے احکام ━━❰・ *پوسٹ نمبر 24* ・❱━━━


 🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 


عشر کے احکام     ━━❰・ *پوسٹ نمبر 24* ・❱━━━

   *تمباکو ، افیون اور بھوسہ میں عشر کا حکم*

            عشر کے واجب ہونے یا نہ ہونے کا مدار اس پر ہے کہ جو چیز زمین کی کاشت سے مقصود ہوتی ہے اس چیز میں عشر واجب ہوتا ہے اور جو چیز اس کے ساتھ تبعا حاصل ہوجائے اس پر عشر واجب نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ گندم میں عشر واجب ہے اور بھوسہ میں عشر نہیں، کیونکہ زمین کی کاشت گندم ہی کے لیے کی جاتی ہے بھوسہ اس کے ساتھ تبعا حاصل ہوتا ہے لیکن اگر کسی نے گھاس ہی کیلئے زمین کی کاشت کی ہے تو پھر اس میں عشر واجب ہوگا پس اس اصول کے تحت تمباکو اور افیون میں بھی عشر واجب ہے۔ باقی ان کی کاشت جائز ہے یا نہیں؟ وہ ایک الگ مسئلہ ہے۔

 📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار 2/55 
☆ خیر الفتاوی 3/494
☆ فتاوی فریدیہ 3/474

مرتب:✍  
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ* 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی