عشر کے احکام ━❰・ *پوسٹ نمبر 23* ・❱━


 🌹 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 


عشر کے احکام ━❰・ *پوسٹ نمبر 23* ・❱━

   *درختوں اور لکڑیوں میں عشر کا حکم*
             درختوں میں عشر کے واجب ہونے اور نہ ہونے کی چند صورتیں ہیں۔
(1) جن درختوں کے لگانے کا مقصد ان سے پھل حاصل کرنا ہوتا ہے ان کے پھلوں میں شرعا عشر واجب ہے ، خود ان درختوں میں نہیں ۔ 
(2) جو درخت پھل حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی ذاتی مصرف میں استعمال کے لیے لگائے جاتے ہیں ، مثلا جلانے کے کام میں یا فرنیچر وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں یا ان کو بیچ کر آمدنی کے حصول کا ذریعہ ہو تو ان میں شرعا عشر واجب ہے۔
(3) جو درخت کھیت کے کنارے یا نہر کے کنارے نکل آئے ان میں عشر واجب نہیں ہے۔ 
(4) اسی طرح گھر کے اندر اگر پھل دار درخت ہو تو اس میں بھی عشر واجب نہیں کیونکہ وہ گھر کے تابع ہے۔

 📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع رد المحتار 2/50  
☆ حاشیة الطحطاوی علی الدر 1/49
☆جدید فقہی مباحث 8/183

مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی