🌷 *بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌷
آئی ٹی درسگاہ کمیونٹی
🌼🌻❪پانی میں تیراکی❫🌼🌻
*آپ کے خواب اور ان کی تعبیر مع تدبیر*
💤💤━❰・ *خواب* ・❱━💤💤
کیا فرماتے ہیں معبرین اس خواب کی تعبیر کے بارے میں کہ میں نے ایک خواب دیکھا جس میں ایک میں اور ایک میرا کوئی دوسرا ساتھی(جسے میں نہیں جانتا ) ہے ہم دونوں ایک صاف شفاف پانی کے چشمے(جو کھڑا معلوم ہوتا ہے اس ) میں تیراکی کی نیت سے چھلانگ لگاتے ہیں ۔ ہمیں امید ہوتی ہے کہ پانی اتنا ہے کہ نہ زیادہ گہرا ہے اور نہ ہی زیادہ اتلا.
مگر جب ہم دونوں ایک ساتھ غوطہ لگانے کی غرض سے چھلانگ لگالیتے ہیں تو تیراکی تو کرلیتے ہیں مگر احساس ہوجاتا ہے کہ پانی تیراکی کے لئے کافی نہیں۔۔ یعنی پانی گھٹنوں سے تھوڑا اوپر تک ہوتا ہے جو تیراکی کے لئے موزوں نہیں ہوتا۔ پھر آنکھ کھل جاتی ہے اور صبح کے نماز کا وقت ہوتا ہے۔
حالم :ابو عبداللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی
━❰・ *تعبیر* ・❱━
آپ کے خواب کی تعبیر کے مطابق اگر آپ کا کسی ایسے کاروبار کا ارداہ ہے جو حیلے کے ساتھ کیا جاتا ہے تو اس میں کامیابی کے امکانات کم ہیں ۔
━❰・ *تدبیر* ・❱━
آپ کوشش کرے کہ ایسے کاروبار جو حیلے کے ساتھ کیے جاتے ہیں ان کے مقابلے میں ایسے کاروبار کرے جو بلا حیلہ کیے جاتے ہیں وہ کاروبار جو حیلے کے ساتھ کیے جاتے ہیں ان کی لسٹ اہل علم سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▓█ *مَجْلِسُ الْمعبرین* █▓
معبر:✍
*مفتی محمد افضل عفی عنہ*
━━❪🕌🕋🕌❫━━